07-Apr-2022 الگ وہ سبھ سے جناب
غزل
ہنسی سےبہتےہیں جھرنےاس کی
نگاہ سے کِھلتے گلاب یارو
بنھور ہزاروں فدا کرے وہ
چلے اگر بے نقاب یارو
لجاۓ کلیاں دکھا کہ چہرا
وہ رُت میں بھر دے شباب یارو
ہوا لُبھاۓ اس کی خوشبو
نشا چُراۓ شراب یارو
حسیں بہت ہیں سجاد لیکن
الگ وہ سبھ سے جناب یارو
سجاد علی سجاد